پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق ایک اوراسکینڈل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق ایک اوراسکینڈل سامنے آگیا، ضیاء الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ اضافی نشستیں الاٹ کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرزکی تحویل میں ڈاکٹر عاصم سے متعلق ایک اوراسکینڈل سامنے آگیا ہے، ڈاکٹر عاصم کیخلاف ضیاء الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ اضافی نشستیں الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، نشستوں کی الاٹمنٹ کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوا۔

پی ایم ڈی سی کا اسپیشل آڈٹ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر راجہ امجد کی درخواست پر کیا گیا، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے کالج کو دسمبر دو ہزار دس میں پچاس اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں تھیں جسکی منظوری پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں دی گئی، نشستیں تمام قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے الاٹ کی گئیں تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نشستیں بڑھانے کی درخواست براہ راست رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے کی گئی تھی، ضیاء الدین میڈیکل کالج کو دو ہزار سات میں ایم بی بی ایس کی سو نشستیں الاٹ کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے نوٹیفیکیشن کے بجائے کالج کو براہ راست فیصلے سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں