کراچی: رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس کے کے آغا کا فیصلہ برقرار رکھتے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کی تاہم ساتھ ہی وزیرداخلہ کو خط لکھ کر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے خط میں وازت داخلہ کو ڈپلیکیٹ (نقل) پاسپورٹ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔
یاد رہے سابق صوبائی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو 19 ماہ بعد آج جیل سے رہا کیا گیا، دو برس قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی پی رہنماء کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے مقدمے میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں نیب نے کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔
پڑھیں: ’’ ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا ‘‘
پی پی رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم کی رہائی کو حق کی فتح قرار دیا ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین کو ضمانت میں ڈیل نظر آگئی، دو روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ ایان علی، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے پیچھے وہ ڈیل ہے جس کا اشارہ وفاقی وزیرداخلہ خود کرچکے ہیں۔