تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈاکٹر بصیر اچکزئی نئے ڈی جی ہیلتھ پاکستان مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی کو نیا ڈی جی ہیلتھ پاکستان تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر شبانہ سلیم کو عہدے سے ہٹا کر وزارت قومی صحت میں تعینات گریڈ 19 کے ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی کو ڈی جی ہیلتھ پاکستان مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی شعبہ پبلک ہیلتھ منجمنٹ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں، وزارت قومی صحت کی جانب سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر بصیر اچکزئی تا حکم ثانی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان تعینات رہیں گے، وہ وزارت قومی صحت میں بطور ڈائریکٹر پروگرامز، ریگولیشن اور نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے سربراہ کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پبلک ہیلتھ مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر بصیر اچکزئی ماضی میں قومی انسداد ٹی بی، ایڈز اور ملیریا پروگرام کے سربراہ تعینات رہ چکے ہیں، ان کی سربراہی کے دوران پاکستان کو متعدد عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹر بصیر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام میں تعیناتی کے دوران قومی ایڈز سروے کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جب کہ نیشنل نیوٹریشن سروے کرانے کا سہرا بھی ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے سر ہے۔

ڈاکٹر بصیر کے قومی انسداد ملیریا پروگرام میں تعیناتی کے دوران چاروں صوبوں کے ملیریا کے حوالے سے حساس 23 اضلاع میں 22 لاکھ ڈالر مالیت کی 32 لاکھ دوا لگی مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کو قومی مچھر دانیاں تقسیم مہم کی بنیاد پر عالمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -