اشتہار

ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا، پولیس کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا، پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر کے سر کا نشانہ لے کر 2 گولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کروایا گیا، پولیس حکام نے تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹربیربل کےقتل میں نائن ایم ایم اسلحہ استعمال کیا گیا اور ان کےسرکانشانہ لےکر2گولیاں ماری گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعےمیں زخمی خاتون قرۃالعین کےپیٹ پرگولی لگی ، جائےوقوع سےنائن ایم ایم پستول کے3خول ملے۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ ملزمان نشتر روڈ سے ہی مبینہ طور پر پیچھے لگے تھے، ملزمان ڈی سلواسےپیچھا کرتے ہوئے گڈلک ہال تک پہنچے اور ہال کےقریب پہنچ کرملزمان نےکارپرفائرنگ کی۔

حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان ڈرائیونگ سیٹ کی جانب سے آئے تھے تاہم ملزمان کی تعداد 2 تھی یا 4 تاحال واضح نہیں ہو سکا، ملزمان فائرنگ کےبعددوسری جانب فرارہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرکےاہلخانہ کی جانب سےآج مقدمہ درج کرانےکابتایاگیا ہے اور راستوں کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کی جارہی ہے۔

گذشتہ روز کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرکےآنکھوں کوروشنی دینے والے ماہر ڈاکٹر کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا، کےایم سی کے سابق ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹربیربل کو قریب سےدوگولیاں ماری گئیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ کارمیں موجود ڈاکٹر پرافطارسےچند منٹ پہلےگارڈن کےعلاقے میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی خاتون اسسٹنٹ زخمی ہوئیں ، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

خاتون اسسٹنٹ کا کہنا تھا انہوں نے حملہ کرنے والوں کو نہیں دیکھا جبکہ اہلخانہ نے بھی بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بیربل کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے، گاڑی پر بظاہر ایک گولی کا نشان ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں