تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خطرناک صورتحال، ‘کراچی میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی’

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کاکہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وبا میں تیزی سےاضافہ ہو رہاہے، ملک میں 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی جبکہ پشاور میں 9.4 فیصد، اسلام آباد میں 6.2 فیصد اور لاہورمیں کورونا کیسزکی شرح 3.8فیصدہے، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔

اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اسد عمر نے کرونا کیسز میں حالیہ اضافے اور تیزی سے ہوتی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی تھی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں۔

Comments

- Advertisement -