ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کورونا سے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اضلاع میں نافذکوروناپابندیوں کےخاتمے کافوری امکان نہیں ، موجودہ صورتحال میں کورونا پر قابو پانے کی بات قبل از وقت ہے، کوروناسے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہے، ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ترین ہتھیار ہے، حکومت کورونا ویکسینیشن کی موجودہ رفتار سے مطمئن ہے اور ویکسینیشن کیلئےمقررہ ہدف کےحصول میں کامیاب ہوگی، کوروناویکسینیشن کی موجودہ شرح تسلی بخش ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، لاہورسمیت بعض شہروں میں کیسز میں کمی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزکی شرح سے اہم ہیلتھ سیکٹر پر دباؤمیں کمی آنا ہے تاہم شہری کورونا ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی باری پر کورونا ویکسینیشن لازمی کرائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، نجی شعبے کے بغیر پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری ناممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں