بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عوام کو وڈیروں کا غلام بنانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایک سال بیک فٹ پر بیٹنگ کی اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے اورچوکے چھکے لگاتے ہوئے میئر کے اختیارات حاصل کریں گے،اور مردم شماری بھی کرائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو 2018میں سندھ کا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم سے ہو گا،اگر مسئلہ بات چیت سے حل نہ ہوا تو انصاف کے لیے عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی آدھی سے زیادہ کابینہ دبئی میں مقیم ہے۔ اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی تمام کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جو عوام کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں میں بد دیانتی کرکے نواب شاہ کے عوام کو وڈیروں کا غلام بنانے کی سازش کی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورنواب شاہ کے عوام اب وڈیروں اور جاگیرداروں کے غلام نہیں رہیں گے۔  سندھ کی مظلوم عوام کی آواز بن کر تحریک کا آغاز کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں