19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ڈاکٹرفاروق ستارنے آج جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آج دوپہر3 بجے پی آئی بی میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے آج دوپہر3 بجے کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ممبرقومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز،
مئیرکراچی، ڈسٹرکٹ چیئرمینز، وائس چیئرمینزکو شرکت کی۔

جنرل ورکرز اجلاس میں اندرون سندھ کے ذمے داران اورکارکنان کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارجنرل ورکرز اجلاس سے اہم خطاب کریں گے۔


میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار


خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں