اشتہار

وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے وزارتی کمیٹی قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اعلیٰ سطحی وزارتی کمیٹی قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کے لیے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کے کرب کا ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی کو آئندہ ملاقات کے لیے بھی ویزے کے حصول میں معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں ہمارا فرض ہے۔

یاد رہے کہ یکم جون کو تقریباً 20 سال بعد امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں