اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

ماہرلسانیات ڈاکٹر غلام علی الانا انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: لسانیات اور تحقیق پر ایک درجن سے زائد کتابیں تصنییف کرنے والے ماہرلسانیات ڈاکٹرغلام علی الانا انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام علی الانا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال زیر علاج تھے، انتقال کے بعد ان کی میت کو حیدر آباد روانہکیا گیا، جہاں انہیں آہوں او سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ڈاکٹرغلام علی الانا انیس سو تیس میں ضلع سجاول کےگوٹھ تڑخواجہ میں پیداہوئے،ڈاکٹرالانا نےلسانیات اور تحقیق پرایک درجن سےزائد کتابیں تصنیف کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر ڈائریکٹر اور فلم ساز اقبال کاشمیری انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معروف تعلیمی ماہر غلام علی الانا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام علی الانا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم غلام علی الانا کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعاکی ۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں