اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ انشورنس انڈسٹری کو سی پیک کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس صنعت کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
؎اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک دنیا کی تاریخ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے ، جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کی انشورنس کی صنعت اسی صورت میں اس کی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔
جب یہ کام کو بہتر بنانے، ٹیم ورک کو مستحکم کرنے اور نئی مصنوعات روشناس کروانے میں سرمایہ کاری کرے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے مزید کہا کہ بیمہ کی مقامی صنعت کو عالمی معیار تک پہنچنا ہو گا ورنہ غیر ملکی کمپنیاں ان کی خدمات میں دلچسپی نہیں لیں گی جو بہت بڑا نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انشورنس کے متعلق عوام اور کاروباری برادری میں آگہی پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ کاروبار کو محفوظ اورمعیشت کو مستحکم کیا جا سکا۔