اسلام آباد : اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پربنایا گیا ہے، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر تقریرکا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔
شہبازگل نے درخواست میں بتایا کہ میں شعبے کے لحاظ سے ایک پروفیسر ہوں اور بیرون ملک متعدد درس گاہوں میں درس و تدریس کرتا رہا ہوں۔
اپنے وکیل کے توسط سے جمع کی گئی درخواست میں انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات مجھ پر لگائی گئی ہیں وہ لگانا بنتی ہی نہیں ہیں۔
شہباز گل نے استدعا کی کہ کہ مجھے منظم منصوبہ بندی اور بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے، لہٰذا میری درخواست ضمانت منظورکی جائے۔