لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پی ڈی ایم کو بری خبریں سناتے ہوئے کہا برآمدات اور سمندر پار پاکستانی کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے لگی ،مہنگائی میں کمی کے ساتھ پھل سبزیاں سستی ہوئی، ہر دن پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کےلیے اور بھی بری خبریں آگئیں ، ایک جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کےبعدکرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں اضافہ ہوا جبکہ دوسری برآمدات اورسمندر پار پاکستانی کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے لگی ، روپیہ مہنگا اور ڈالر سستا ، مہنگائی میں کمی کے ساتھ پھل سبزیاں سستی ہوئی۔
PDM کے لئیے اور بھی بری خبریں۔ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں آضافہ۔ لگاتار ہر کہنے ایکسپورٹ اور سمندر پار پاکستانی کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے سے روپئیہ مہنگا اور ڈالر سستا 159روپے۔ مہنگائی میں کمی سبزیاں فروٹ کم قیمت پر دستیاب
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 9, 2021
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ کسان کا گنا وقت پر فروخت ہورہا ہے اور قیمت بھی اداکی جارہی ہے ، نئی انڈسٹری میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی اداروں کی ڈیموکریسی انڈکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سےہزاروں کنال زمیں واگزار کروائی گئی ، ہر دن پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔