معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جیتے وہاں گھس کرمارنےکی بھڑکیں جہاں ہارےوہاں دھاندلی کاروناکیلبری کوئین کی منافقت ہے۔
ایک بیان میں شہبازگل نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیاسیاست کی بنیادہے، مریم کےپاپا علاج کےنام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔
ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کھویا ہوا وقار بحال کرنا چاہتا ہے تو دلیرانہ فیصلہ کرنا پڑے گا: مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ شریفوں کی بہادری کےکیا کہنےجن کا آدھا خاندان اشتہاری مفرور ہو جہاں شرمندہ ہوناہوتاہےوہاں یہ درباری سرخروئی کی ایکٹنگ کرتےہیں ملکہ جعلسازی جرات دکھائیں، 20پولنگ اسٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہی، جعلسازیوں اور پروپیگنڈےکی ماہرمریم عوام کو گمراہ کرنےمیں لگی ہیں۔
وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ اتنے نااہل ہیں کہ دھاندلی بھی ٹھیک طرح نہیں کر سکے، اور اپنے پیچھے ثبوتوں کے انبار چھوڑ گئے، دھاندلی میں آئی بی اور ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، خود اعتراف کر لیں ورنہ بے نقاب کر دوں گی۔