بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیش رفت، میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز قتل کے سلسلے میں ایف آئی اے میرپورخاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر منتظر مہدی پر ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشددکے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔

ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر منتظر مہدی سے ملوث پولیس افسران کیخلاف تحقیقات جاری ہے، ملزمان کیخلاف قتل، دہشتگردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کا جعلی پولیس مقابلے میں قتل

19 ستمبر 2024 کو ڈاکٹر شاہ نواز کے خلاف عمرکوٹ پولیس نے مبینہ طور پر مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے بعد فیس بک پر ’گستاخانہ مواد‘ پوسٹ کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ ’295 سی‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد اطلاعات سامنے آئی تھیں ملزم کراچی فرار ہو گیا ہے لیکن عمرکوٹ پولیس نے اسے گرفتار کر کے میرپورخاص منتقل کردیا جہاں مبینہ طور پر اسے سندھڑی پولیس نے ایک ’انکاؤنٹر‘ (پولیس مقابلے) میں ہلاک کر دیا تھا۔

سندھڑی کے ایس ایچ او نیاز کھوسو نے ملزم کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر نے ’ساتھیوں‘ کے ساتھ مل کر پولیس پر فائرنگ کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس کا مبینہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں