پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

‘کورونا کیسزمیں کمی کا سہرا فرض شناس ہیلتھ ورکرزکے سر ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کوروناکیسزمیں کمی کاسہرافرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے، عوامی تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا کا خاتمہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوخراج تحسین پیش کرتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرہیلتھ کیئرورکرز اور قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہا طبی عملہ دلجمعی سے مثالی خدمات سرانجام دےرہاہے، کوروناکیسزمیں کمی کاسہرافرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیراختیار کریں اور اپنےپیاروں ،ہیلتھ ورکرز کی حفاظت یقینی بنائیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کا ویڈیوپیغام وزارت صحت کےوی کیئرپروگرام کاحصہ ہے، ان ورکرزکاعزم کوروناسےنمٹنےمیں مددفراہم کررہاہے، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات کو دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کےباوجودہیلتھ ورکرزکی حفاظت کواولین ترجیح دی گئی، ہیلتھ ورکرز کی حفاظتی سامان کےاستعمال پرٹریننگ جاری ہے، ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی حفاظتی سامان بارے ٹریننگ ہو گی، وی کیئرپروگرام کےتحت60 ہزار ہیلتھ ورکرزکی تربیت ہو چکی ہے۔

عید الاضحیٰ کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہری مویشی منڈیوں کےبارے میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شہری عید گاہوں میں ماسک ، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں ، عوامی تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا کا خاتمہ ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں