تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اژدھے نے مگرمچھ کو نگل لیا، سنسنی خیز ویڈیو

ایک 18 فٹ طویل برمی اژدھے نے 5 فٹ کے مگرمچھ کو زندہ نگل لیا جس کو اژدھے کا پیٹ کاٹ کر نکالا گیا، یہ حیران کن واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے۔

اژدھے سانپوں کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں تاہم یہ طویل قامت ہوتے ہیں، یہ عام سانپوں کی طرح زہریلے نہیں ہوتے لیکن اپنے بڑے شکار کو شکنجے میں کس کر مارنے اور پھر ان کو نگل کر اپنی خوراک بنانے کے باعث خطرناک ترین حشرات الارض میں شمار ہوتے ہیں۔

اژدھوں کے شکار کی خوفناک ویڈیوز آپ نے بھی دیکھ رکھی ہوں گی لیکن کبھی مگرمچھ کو نگلتے نہ سنا اور دیکھا ہوگا کیونکہ مگرمچھ خود ایک خونخوار جانور ہے اور اس کی فطرت بھی اپنے شکار کو سالم نگلنا ہے، لیکن اژدھے کا مگرمچھ کو نگلنے کا یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوچکا ہے جس نے سوشل میڈیا کے صارفین کے ساتھ ماہرین کو بھی حیران کردیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے لیب میں 18 فٹ طویل برمی اژدھے کے پیٹ سے 5 فٹ مگرمچھ کو نکالا ہے، سوشل میڈیا پر دستیاب ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روزی مور اور اس کے سائنسدانوں کی ٹیم فلوریڈا کی ایک لیب میں اژدھے کے پیٹ میں موجود مگرمچھ کو آہستہ آہستہ کھینچ رہی ہے۔

مور نے ڈیلی میل کو بتایا کہ سانپ کو ایورگلیڈس نیشنل پارک میں فیلڈ ورکرز نے دیکھا تھا۔ جب تک سائنسدانوں نے اس کا اچھی طرح جائزہ اور پوسٹمارٹم نہیں کرلیا تب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس کے پیٹ میں کون سی مخلوق ہے۔

مور جو خود بھی اژدھے کے پیٹ سے مگرمچھ نکلنے کے واقعے پر حیران ہیں اور کہتی ہیں کہ ایسا عموماً ہوتا نہیں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کے لوگوں نے ہمیں بلایا تھا کہ اژدھے میں کوئی بڑی چیز ہے، ہماری ٹیم اژدھے کا اچھی طرح سے مطالعہ کرنے میں کامیاب رہی کیونکہ فیلڈ ورکرز کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اسے مار دیا گیا تھا۔

 

ماہر ارضیات کا کہنا تھا برمی اژدھے طویل عمر رکھتے ہیں اور تولید تیز ہونے کے ساتھ ایورگلیڈس نیشنل پارک جیسے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقوں پر کامیابی سے حملہ کر چکے ہیں۔

ماہر ارضیات کے 18 فٹ کے برمی اژدھے کے پیٹ سے 5 فٹ لمبے مگرمچھ کو نکالنے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور اپنی آرا کا اظہار کرچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اژدھے نے زندہ نگل لیا، خوفناک ویڈیو (بچے ہرگز نہ دیکھیں)

اس سے قبل انڈونیشیا کے جنگلات سے یہ ہولناک خبر آئی تھی کہ وہاں ایک خاتون کو اژدھے نے زندہ نگل لیا تھا جس کی باقیات اژدھے کو چیر پھاڑ کرنے کے بعد نکالی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -