جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’ایک دن آئے گا تم مجھ سے محبت کرو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک نے شمشیر سے والد کے کہنے میں آکر نکاح کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

14ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’مہک نے شمشیر سے نکاح کرلیا اور قاضی سے نکاح کے وقت غصے میں آکر کہا کہ ’ہاں، ہاں قبول ہے۔‘ اور پھر اٹھ کر چلی گئیں۔

- Advertisement -

مہک سے نکاح کے بعد شمشیر انہیں لے کر اپنے گھر پہنچ گئے اور بابا صاحب اور فیملی کو سپرائز دینے پہنچ گئے۔

شمشیر کے والد بابا صاحب مہک کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ انہوں نے تو مہک کو مروا دیا تھا۔

شمشیر کہتے ہیں کہ ’چونک گئے نہ دونوں میں بھی چونک گیا تھا جب اسے زندہ دیکھا تھا شاید میں نے اسے چاہا ہی اتنا ہے کہ قدرت نے اسے مجھے سونپ دیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’آپ سب میرے لیے بہت پریشان تھے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے مجھے مہک مل گئی سمجھو پوری دنیا مل گئی ہے۔‘

شمشیر فیملی کو بتاتے ہیں کہ ‘نکاح کرلیا ہے شادی کرکے اسے لے آیا ہوں دیر سے ہی سہی اب یہ ہمیشہ کے لیے میری ہوگئی ہے۔‘

شمشیر پھر مہک سے کہتے ہیں ایک دن آئے گا تم مجھ سے محبت کرو گی تم سے بہت محبت کرتا ہوں ادھر مہک کہتی ہوں کہ آپ کی قید میں باندھی ہوں وہی رہوں گی بیوی کبھی نہیں بن سکتی۔

پندرہویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بابا صاحب مہک کے والد اکرم سے کہتے ہیں کہ اپنی بیٹی سے خلع لینے کے لیے کہو ورنہ میں تم سب کو برباد کردوں گا، کیا مہک شمشیر سے خلع لے لے گی یا پھر شمشیر سے محبت کرنے لگے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں