پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

’شادی میری مہک سے ہوگی، ہار کا لفظ نہیں میری کتاب میں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نئے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کا پانچواں ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے اور اس کی لکھاری ردین شاہ نے انجام دیے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں دانش تیمور، درفشاں سلیم، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو ودیگر شامل ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے دانش تیمور مہک (درفشاں) سلیم سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن بابا صاحب (نعمان اعجاز) اس شادی کے خلاف ہوتے ہیں۔

دانش تیمور کہتے ہیں کہ شادی تو میں مہک سے ہی کروں گا، ہار کا لفظ نہیں ہے میری کتاب میں اور نہ ہی میں نے ہارنا سیکھا ہے۔

ایک سین میں دکھایا گیا ہے کہ دانش تیمور کے گھر کو جلا دیا گیا ہے اور وہ غصے میں گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس اہلکار انہیں روک دیتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے اور ڈرامے کی پہلی قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں