تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری، دل تھام کر دیکھیں

کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا۔

دوسری جانب اے آروائی ڈیجیٹل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو کے دیکھنے والوں کے لئے ایک اور بڑی خبر دی کہ اس ہفتے 18 جنوری کو رات 8 بجے ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو کی پوری کاسٹ کے ساتھ ایک خصوصی شو نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں : ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سنیماؤں کی زینت بنے گی

یاد رہے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -