جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، جس میں 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش اسٹنٹ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا، 4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش اسٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کی گئی، اسٹنٹ پرائس کی منظوری ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹنٹ پرومس پریمیر کی قیمت 58765 روپے، امریکی اسٹنٹ ڈیسائن ایکس ٹو کی قیمت 72450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح جاپانی کارڈیک اسٹنٹ الٹی ماسٹر کی قیمت 65507 روپے اور اٹالین، ترکش کارڈیک اسٹنٹ کریٹ ایمپیلیمس کی قیمت 53130 روپے مقرر کی ہے۔

گذشتہ ماہ بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کیا تھا، امریکی، جرمن، چینی اور سوئس ساختہ پندرہ اسٹنٹس کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت مقرر کی گئی تھی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں