تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس، پنجاب حکومت کو امریکا سے انجکشن درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے امریکا سے ایکٹیمر انجکشن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ڈریپ نے امریکا سے ایکٹیمر انجکشن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ ایکٹیمرا انجکشن کرونا سے متاثرہ افراد کے  لیے فائدہ مند ہے پر تعداد محدود ہونے کی وجہ سے ہم ہرمریض کو یہ انجکشن نہیں لگا سکتے لہذا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچانے والے ‘ایکٹیمرا انجکشن’ کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک، سماجی فاصلے کا لازمی خیال رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں کرونا مریضوں کے لیے 10 ہزار بستر موجود ہیں، صوبے میں 3 ہزار 55 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 215 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 193 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں‘۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے صوبے کے لیے رواں ماہ ایک ہزار وینٹی لیٹر تیارکرےگا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گیارہ جون کو ایکٹیمرا انجکشن  بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں انجکشن کےٹرائل کےلیے صوبائی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ کمیٹی انجکشن پر تحقیقاتی ٹرائل کے نتائج کا جائزہ لے گی جبکہ تمام اسپتالوں کےایکٹیمرا انجکشن خریدنے پر پابندی ہو گی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی منظوری کے بعد ہی مریضوں پر انجکشن استعمال کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -