اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا گیا ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے ڈی ایکس ایل 60 ایم جی کیپسول کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی ایکس ایل ڈیکسولانسوپرازول سے تیار کردہ کیپسول ہے، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈی ایکس ایل کیپسول کی رپورٹ جمع کرا دی۔
Recall-Alert-DXL-60mg-Cap-by-DTL-Quetta
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایکس ایل کیپسول کا بیچ 2336 غیر معیاری قرار پایا ہے۔ ڈی ٹی ایل بلوچستان نے ڈی ایکس ایل کیپسول کا بیچ غیر معیاری قرار دیا ہے۔
ڈی ایکس ایل کیپسول معدے کی تیزابیت کے علاج کی دوا ہے ڈی ایکس ایل کیپسول کا سیمپل ایسے ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری دوا کے استعمال سے علاج اور صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
ڈریپ نے ڈی ایکس ایل کیپسول کے متاثرہ بیچ کی مارکیٹ سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے فارما کمپنی کو کیپسول کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈریپ نے کیمسٹس کو کیپسول کا متاثرہ بیچ کمپنی کو واپس بھجوانے اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوبائی ٹیموں کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔