اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

عوام ہوشیار ! یہ انجکشن ہرگز نہ خریدیں!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے امراض خون کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے انجکشن کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی امپورٹڈ دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے امراض خون کے جعلی انجکشن کی سیل و استعمال پر پابندی لگا دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روہپیلک انجکشن کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ روہپیلک ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ہے، انجکشن سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کا تیارکردہ ہے۔

ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جعلی روہپیلک انجکشن کی اطلاع دی ہے، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹ میں جعلی انجکشن دستیاب ہے،انجکشن کا بیچ 100669751 P جعلی ہے۔

ڈریپ کا کہنا تھا کہ انجکشن سیمپل کے لیبل پر جعلی تفصیلات درج ہیں، جعلی انجکشن لیبل پر سی ایس ایل سوئٹزرلینڈ کا پتہ درج ہے،سٹیریلیٹی ٹیسٹ میں روہپیلک انجکشن غیر معیاری قرار پایا ہے، ڈریپ

اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کمرشل بائیولوجیکل اینٹی باڈی ہے،اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن انسانی خون کے پلازمہ سے لیا جاتا ہے، اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن مریض کے سرخ خلیات ٹارگٹ کرتا ہے۔

روہپیلک ایمیون تھرمو سائیٹوفینک پرپرا نامی مرض کی دوا ہے، جعلی انجکشن کا استعمال انتہائی مضر صحت ہو سکتا ہے،جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے

جعلی دوائیں اور پاکستان

ڈریپ نے نیشنل ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے روہپیلک انجکشن کا جعلی بیچ ضبط کرے اور فارمیسیز روہپیلک انجکشن کے جعلی بیچ کی سیل فوری ترک کریں ساتھ ہی ڈاکٹرز اور مریض روہپیلک انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں