تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ڈریپ کے چھاپے : جعلی اور ذخیرہ کی گئی ادویات بڑی تعداد میں برآمد

لاہور : محکمہ صحت کی ڈریپ ٹیم نے کراچی اور لاہور میں چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی اور جعلی دوائیں برآمد کرلیں،

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیناڈول نایاب ہونے پر محکمہ صحت نے سخت ایکشن لے لیا، ڈریپ کے عملے نے لوہاری گیٹ پر چھاپہ مار کربھاری مقدار میں پیناڈول برآمد کرلی۔

چھاپے کے حوالے سے ترجمان وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پینا ڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ نے کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران نجی میڈیکل اسٹورسے پیناڈول کے50سےزائد کاٹن برآمد ہوئے، پیناڈول ٹیبلیٹ کی بلیک میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی تھی، ادویات کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم کی کراچی میں دو مقامات پربڑی کاروائیاں کیں۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم روف نے بتایا ہے کہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور سندھ پولیس کے ساتھ سعودآباد میں چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں ان رجسٹرڈ ادویات کی پروڈکشن جاری تھی، خام مال پیکنگ میٹریل اور ادویات کو قبضےمیں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ ان رجسٹرڈ ادویات بنانے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں فارما ڈسٹری بیوٹرگلشن اقبال پرچھاپہ مارا، چھاپے کے دوران بغیر وارنٹی کے بھاری مقدارمیں چھپائی گئیں ان رجسٹرڈ اور سکون آورادویات برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں : ڈریپ کی کارروائی، ذخیرہ کی گئی ڈھائی لاکھ پینا ڈول کی گولیاں برآمد

وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اوران رجسٹرڈادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کوالٹی اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -