منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈریپ کا ملک گیر میڈیسن مارکیٹ کے ہنگامی سروے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈریپ کے سی ای او نے ملک بھر میں میڈیسن مارکیٹ کے ہنگامی سروے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)  نے جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے بڑے ایکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے، سی ای او ڈریپ نے ملکی میڈیسن مارکیٹ میں دستیاب ادویات کی تفصیلات مانگ لیں۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو خط ارسال کردی گئی مراسلے کے مطابق ڈریپ کے صوبائی دفاتر ملک گیر میڈیسن مارکیٹ کا سروے کریں۔

- Advertisement -

مراسلے میں بتایا گیا کہ صوبائی دفاتر میڈیسن مارکیٹ کی سروے رپورٹ تین روز میں جمع کرائیں، سی ای او ڈریپ نے ملکی میڈیسن مارکیٹس کی سرویلنس بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ مختلف شہروں سے جان بچانے والی ادویات قلت کی شکایات ملی ہیں، ملک میں جان بچانے والی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے، اہم ادویات کی دستیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

 ڈریپ کے سی ای او نے کہا کہ ادویات دستیابی یقینی بنانے کیلئے مینوفیکچررز، امپورٹرز سے رابطے ہیں، شہریوں کیلئے معیاری، سستی محفوظ ادویات کی دستیابی ترجیح ہے۔

مراسلے کے مطابق مفاد پرست عناصر مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں، ڈریپ کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات کی مصنوعی قلت کرنے والے متعدد ملزمان پکڑے ہیں، ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

 ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ ادویات مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں، ملکی ادویات مارکیٹ کی نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے، سرویلنس سے ادویات کی مصنوعی قلت کرنے والوں کا پتہ لگایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں