ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پیٹرول پمپ بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں موٹر سائیکل میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک شخص نے ایسی خطرناک حرکت کی کہ وہاں موجود ہر شہری کی زندگی خطرے میں پڑگئی، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ کے ایک پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی خوفزدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی ہیوی بائیک کی ٹنکی میں پیٹرول بھر رہا ہے اور ٹنکی بھرنے کے بعد وہیں کھڑے کھڑے باقی پیٹرول پوری موٹرسائیکل پر انڈیل رہا ہے، جو یقیناً کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

اس سارے منظر کی ویڈیو اس کے پاس کھڑے دوست اپنے موبائل فون سے بنا رہے تھے، جنہوں نے مذکورہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر گزشتہ روز پوسٹ کی تھی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر کلپ وائرل ہونے کے بعد امروہہ پولیس نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور لوگوں کی جان و مال کا خطرہ بننے والے ان شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کی اور واقعے کے کچھ ہی دنوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان میں پیٹرول پمپ کا سیلز میں بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں