کراچی : ڈرگ روڈ پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، جبکہ مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بس الٹنے سے کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا دو مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں کہ ڈرگ روڈ پر موڑ کاٹنے پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس قلابازی کھاتی ہوئی گر پڑی۔
حاثے کی اطلاع ملتے ہیں علاقہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
مائی کلاچی پر واٹر ٹینکر بے قابو، کئی گاڑیاں روند ڈالیں
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے بےقابو ہوکر رکشہ اور کئی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثہ مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا۔
واٹر ٹینکر کی ٹکر سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے، موٹر سائیکلیں ٹینکر کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔