جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جیل میں ایرانی قیدیوں نے سینیٹائزر پی لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کی ایک جیل میں سینیٹائزر پینے سے دو ایرانیوں کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 10 ایرانی قیدیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کولمبو ریمانڈ جیل میں بدھ کی رات ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، دو ایرانی قیدیوں نے ہینڈ سینیٹائزر پی کر خود کشی کر لی، سینیٹائزر پینے والے دیگر دس ایرانیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل کے ترجمان چندنا ایکنائکے نے بتایا کہ قیدیوں کو سینیٹائزر ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کووِڈ 19 کے پیش نظر فراہم کیا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مذکورہ قیدیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ منشیات کے لیے ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔

بدھ کی رات کو بارہ قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے دو کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی، جب کہ باقی قیدیوں کی حالت نازک نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں