جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کینیڈا میں ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا، جس سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ 38 برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤوں سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں، جب کہ اسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک ٹرک نے پہلے مشہور مائیکرو بریوری کے باہر فٹ پاتھ پر متعدد راہگیروں کو ٹکر ماری اور اور پھر اس کے بعد تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی ٹکر مار دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں