اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

والدین سے ناراض ہو کر گھر چھوڑنے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدر آباد میں والدین سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ جانے والی لڑکی کو ایک کار ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی سے جنسی زیادتی کا واقعہ تھانہ تکارام کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

درج ایف آئی آر کے مطابق 16 سالہ لڑکی ہر وقت موبائل فون میں لگی رہتی تھی، 19 مئی کو والدین نے لڑکی کو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ کر اس پر غصہ کیا اور ڈانٹا جس کے بعد وہ ناراض ہو کر گھر چھوڑ گئی۔

- Advertisement -

والدین نے اُسی دن بیٹی کے لاپتا ہونے کی خبر پولیس کو دی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔

اسی دوران 28 سالہ کار ڈرائیور نے لڑکی کو سنسان سڑک پر اکیلے دیکھا تو رُک گیا اور اسے لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا۔ ملزم نے اسے کوکٹ پلی، کونڈا پور، ٹینک بند اور دیگر جگہوں پر گھمایا اور پھر اسے کچے گوڈا کے ایک لاج میں لے گیا۔

ملزم نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا تاکہ وہ کسی کو اس بارے میں بتا نہ دے۔ لڑکی جان بچاتے ہوئے موقع سے فرار ہو کر گھر پہنچی اور والدین کو خود کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔

والدین نے پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں