تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈرائیور نے کچوری کھانے کے لیے ٹرین روک دی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک ٹرین ڈرائیور نے کچوری کھانے کے لیے ٹرین روک دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک چونکا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک لوکوموٹیو ڈرائیور نے کچوری کھانے کے لیے پوری ٹرین کو روک دیا۔

کہا جاتا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں، لیکن کبھی کبھی لوگ کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس پر بغیر دیکھے یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم کھانے پینے کی کچھ چیزیں اتنی مقبول ہو جاتی ہیں جس کے لیے لوگ کچھ بھی کر جاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راجستھان کے الور میں پائی جانے والی مشہور کچوریوں کے حوالے سے پیش آیا۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، انڈین ریلوے ویسے بھی اپنی تاخیر کی وجہ سے زیر بحث رہتی ہے، تاہم جو ویڈیو سامنے آئی ہے، اس میں ایک لوکل ٹرین کے ڈرائیور کچوری کے چٹخارے کے لیے پوری ٹرین روک دی۔

لاہور میں ڈرائیور ٹرین روک کر ’دہی‘ لینے چلا گیا

کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا ڈالی، جس پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ڈرائیور کو معطل کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بہت سست روی سے پٹری کی طرف بڑھ رہا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے، لیکن پھر ٹرین دھیرے دھیرے آ کر اس کے عین پاس رک جاتی ہے، اور وہ ہاتھ میں موجود تھیلی ڈرائیور کے حوالے کر دیتا ہے۔

پھاٹک پر پٹری کے پار رکی ہوئی ٹریفک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، بائیکرز انتظار میں کھڑے ہیں کہ ٹرین گزرے تو وہ آگے بڑھیں، لیکن انھیں کیا پتا تھا کہ وہ جس شخص کو پٹری کی طرف آتا دیکھ رہے ہیں وہ خود کشی کی نیت سے نہیں بلکہ مشہور کچوری لے کر ڈرائیور کا انتظار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر 2021 میں پاکستان کے لاہور میں بھی پیش آیا تھا، جب ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -