تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یواےای میں ڈرائیورز یہ غلطی ہرگز نہ کریں، پولیس نے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سڑک سے توجہ ہٹانے والی مصروفیات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ کھانا پینا، سگریٹ نوشی، میک اپ کرنا، موبائل فون کا استعمال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہر ایسی حرکت جو ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹا دے اور ہر وہ سرگرمی جس سے نظرین سڑک سے ہٹ جائیں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کھانا پینا، موبائل استعمال کرنا، میک اپ کرنا، سگریٹ نوشی اور دیگر سرگرمیوں میں لگ جانا جس سے توجہ سڑک سے ہٹ جائے وہ قابل جرمانہ ہے۔

ایسا کرنے والے ڈرائیورز کو 800 درہم جرمانہ اور 4 پوانٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -