کراچی: سندھ بھر میں ہفتے کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہفتے کے روز بھی سندھ کے تمام ڈرائیونگ لائسنس کھولنے کے احکامات جاری کیے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتے کے روز لائسنس آفس کھولنے کا فیصلہ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ ٹریفک پولیس نے کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے شاندار سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ موبائل ایپ کے ذریعے ایک اپوائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد
موبائل ایپ سے اپوائنمنٹ کے بعد درخواست گزار کو لائسنس آفس پہنچنے کے بعد قطار میں لگ کر ٹوکن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ سیدھا افسران کے پاس پہنچ کر ٹیسٹ دے گا۔
موبائل ایپ کو فروغ دینے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس نے ملازمت پیشہ اور کاروباری افراد کو بتایا کہ یہ اُن کے لیے بہت بہتر آپشن ہوگا، وہ اس کا تجربہ کریں۔