The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور ہر طرف ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے تاہم شہری موسلادھار بارش کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم33، سہراب گوٹھ، گلزارہجری، بورڈآفس، ایف بی ایریا اور ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، اس پرلطف موسم نے شہریوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔

سڑکوں پر بونداباندی کے باعث پھسلن دیکھی جارہی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معمولی متاثر ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی پیش گوئی کررکھی ہے، کراچی کے شہری بھی موسلادھار بارش کے منتظر ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دعا ہے بارش ہمارے لیے باران زحمت کی بجائے رحمت ہی ہے کیوں کہ تیز بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکیں ڈوب جاتی ہیں۔ تاہم حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ اچھے انتظامات کیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں