تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

یوکرین کا روسی فوجی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 3 فوجی ہلاک

 3ماسکو : روس کے شہر کرسک میں واقع فوجی ایئرپورٹ کے پیٹرول ڈپو پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، یوکرین فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں فوجی ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک کے مرکز میں واقع دو روسی فضائی اڈوں پر یوکرین کے ڈرونز نے حملہ کردیا جس میں 3 روسی فوجی مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی صبح "کیف حکومت نے سوویت یونین کے ڈیزائن کردہ ڈرونز سے ریازان کے علاقے میں دیاغیلیف ایئربیس اور سراتوف کے علاقے میں اینجلز بیس پر حملے کئے، ان حملوں کے نتیجے میں 3روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ ایک دھماکہ ایک اڈے پر ہوا جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے اسٹریٹجک بمبار طیارے موجود تھے۔ ان طیاروں نے یوکرین کے خلاف حملے شروع کرنے میں حصہ لیا تھا۔

روس کے فوجی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ - TRT Haber: Son Dakika Haberler ile  Türkiye'nin Haber Kaynağı

دوسری جانب روس کے شہر کرسک میں واقع فوجی ایئر پورٹ کے پیٹرول ڈپو پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ کرسک کے گورنر رومان اسٹاروویٹ نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرسک ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی۔ تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 24فروری کو روسی فوجیوں نے یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -