کراچی: سیاسی عدم استحکام کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک گراوٹ ہوتی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھیس مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 21.81 کروڑ ڈاکر کم ہوئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب اور 51 کروڑ ڈالر رہے۔
کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کےذخائر 11.58کروڑڈالرکم ہوکر 5.42ارب ڈالررہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں گذشتہ ہفتے بھی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے باعث زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4.1 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔