اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نشے کے عادی شخص کا بیوی پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں نشے کے عادی شخص نے شراب نوشی سے روکنے پر بیوی پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے علاقے سمستی پور کے ضلع ویبھوتی پور میں جیتیندر ملک نامی شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے بتایا کہ 22 جنوری کی شب جب سب گھر والے سو رہے تھے تو شوہر نے مصالحہ پیسنے والا پتھر اٹھا کر مجھے اور بچوں کو مارنے کی کوشش کی مگر اسی دوران لڑکے کی آنکھ کھل گئی جس کے بعد اُس نے شور کیا تو سب جاگ گئے اور پتھر لے کر پھینک دیا۔

رانی دیوی نے بتایا کہ میں 8 روزقبل جھگڑے کے بعد اپنی ماں کے گھر گئی تھی، جہاں شوہر پہنچا اور گلے شکوے دور کر کے واپس لے آیا تھا، پھر 23 جنوری کی صبح 9 بجے اُس نے جان سے مارنے کے لیے گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ خاتون نے بتایا کہ میرے بچے اور علاقہ مکین زخمی حالت میں اسپتال لے کر پہنچے۔

مزید پڑھیں: نشے میں‌ دھت شخص‌ نے سفاکیت کی انتہا کردی، افسوسناک واقعہ

سسمتی پوری ضلع کے ویبھوتی پور تھانے میں واقع گاؤں نرہن کی رہائشی رانی دیوی نامی خاتون نے مقامی تھانے میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اُس کا شوہر جیتیندر نشے کا عادی ہے اور ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا ہے۔  تھانہ صدر کرشن چندر بھارتی نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں