جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈریپ کا ممنوعہ، روایتی سرنج تیار کرنے والی کمپنی پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے  پشاور میں ممنوعہ، روایتی سرنج ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور کے میسرز تاج کمپنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے ممنوعہ، روایتی سرنجز کی بڑی تعداد برآمد کرلی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عاصم رؤف نے بتایا کہ میسرز تاج کمپنی کو منظور شدہ سرنجز سازی کی ہدایت کر چکی تھی جس کے بعد کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ممنوعہ، روایتی سرنجز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی ہے۔

 ڈاکٹر عاصم رؤف کے مطابق میسرز تاج اینڈ کمپنی ممنوعہ و روایتی سرنجز تیار کر رہی تھی، چھاپہ مارکیٹ میں ممنوعہ روایتی سرنجز دستیابی کی اطلاع پر مارا ہے۔

ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ فیڈرل ڈریپ ٹیم نے بھاری مقدار میں ممنوعہ سرنجز قبضے میں لیں اور ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،

ڈاکٹر عاصم رؤف نے مزید کہا کہ حکومت ملک سے جعلی ادویات کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے، عوام کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کو معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں