جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خوفناک حادثے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں خوفناک حادثے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

برازیل کے شہر میناس گیریس میں نشے میں دھت ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر دوسری سڑک پر جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

برازیل میں کرسمس کے موقع پر سات گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی رواں دواں میں اتنے میں رانگ سائیڈ سے اچانک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دوسری سڑک پر آجاتی ہے۔

کار دوسری سڑک پر جاکر ایک اور گاڑی سے ٹکرائی جس کے بعد ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے رک گیا۔

مذکورہ 45 سیکنڈ کی ویڈیو کو 29 دسمبر کو شیئر کیا گیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ڈرائیور پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

حادثے کے بعد ایمرجنسی سروسز نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو نشے میں ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں