تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی عجیب حرکت

بھارت میں دورانِ پرواز طیارے کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے والے شراب میں دھت مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتیک نامی ایک 40 سالہ مسافر کو مبینہ طور پر دہلی سے بنگلورو کے درمیان انڈیگو کی پرواز کے ہنگامی دروازے کے فلیپ کو کھولنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ایئر لائن نے دعوٰی کیا کہ مسافر نشے میں تھا۔

کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو صبح 7:56 بجے فلائٹ نمبر 6E 308 پر پیش آیا۔

ٹیک آف کرنے سے پہلے عملے کی جانب سے محفوظ سفر کے لیے ضابطے بتائے جاتے ہیں جس میں ایمرجنسی ایگزٹ کے استعمال کے بارے میں واضح ہدایات بھی شامل ہوتی ہیں۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دہلی سے بنگلورو جانے والی پرواز 6E 308 میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے نشے کی حالت میں ایمرجنسی ایگزٹ کا فلیپ کھولنے کی کوشش کی تو صورتحال کو دیکھ کر جہاز میں موجود عملے نے کپتان کو آگاہ کیا اور مسافر کو مناسب طور پر خبردار کیا گیا۔

پرواز کے بنگلورو میں اترنے کے بعد نشے میں دھت مسافر کو سی آئی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں مسافر کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

Comments

- Advertisement -