لاہور: موسم سرما کے آتے ہی سردیوں کی سوغات یعنی خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، غریب آدمی تو مونگ پھلی، پستے اور بادام کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
نمائندہ اے آر وائی الماس احمد کے مطابق پنجاب میں سردی شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، چلغوزہ 3800 ، گری بادام 1200 روپے سے لے کر 2400، اخروٹ اور کاجو کی قیمت 1800 روپے فی کلوگرام ہو گی۔
پڑھیں: ’’ موسمِ سرما میں چلغوزے کے حیرت انگیز فوائد ‘‘
خشک میوہ جات کی آسمان کو چھوتی قیمتیں دیکھ معلوم ہوتا ہے کہ اب کی سردیاں لاہوریوں کو مونگ پھلی، پستے اور چلغوزوں کی انٹرنیٹ پر تصویریں دیکھ کر ہی گزارنی پڑیں گی یا پھر ان کی تصاویر پر ہی گزارا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ’’ بادام: فوائد سے مالا مال میوہ ‘‘
یہ بھی پڑھیں: ’’ مونگ پھلی کے چھپے ہوئے فوائد ‘‘
خیال رہے سرد موسم شروع ہوتے ہی پاکستان میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، خشک میوہ جات کتنے بھی مہنگے ہوں، شوقین اور خوش خوراک لوگ ان کا مزا چکھتے ضرور ہیں تاہم آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ آخر کم آمدنی والا شخص اسے کیسے خریدے گا۔