اشتہار

دعا بھٹو نے حلیم عادل سے خلع کی درخواست واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

دعا بھٹو نے گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو آج واپس لے لی۔

رکن اسمبلی نے درخواست واپسی کے لیے مؤقف اختیار کیا کہ میں ملیر سے اولڈ کراچی منتقل ہوگئی ہوں، منتقلی کے باعث اس عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

ملیر فیملی کورٹ نے دعا بھٹو کی درخواست پر کیس خارج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی

یاد رہے کہ دعا بھٹو نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ بہت سی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر مزید حلیم عادل شیخ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو کے اس اقدام کو اپنے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دعا بھٹو سے خوف یا سازش کے تحت یہ سب کرایا گیا ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی 2021 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

دعا بھٹو حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ ہیں۔ جوڑے کا ایک سال کا بیٹا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں