پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

دعا ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکار فیروز خان اور اداکارہ حمائمہ ملک کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابقہ گلوکارہ دعا ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خالہ بن جانے کی اطلاع دی اور پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بہن دعا ملک کو اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

اداکارہ نے بھانجے کی پیدائش کو فیملی میں خوبصورت اضافہ قرار دیا اور نومولود کے لیے ڈھیر ساری دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑںے کا اشارہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں