تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دعا ملک عامر لیاقت کے ناقدین پر برس پڑیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک عامر لیاقت کے ناقدین پر برس پڑیں۔

پاکستانی گلوکارہ دعا ملک نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دعا ملک نے لکھا کہ ’میرے پاس سوشل میڈیا کے توسط سے اللہ تعالیٰ نے جتنی طاقت دی ہے میں اپنی بات آگے پہنچا سکوں، میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرے ہوئے کو مزید برا نہ بنائیں ہم اسے مزید نہ ماریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم لوگوں کے راز اور عیب ایسے آگے نہ بڑھائیں کہ جیسے کوئی ریس لگی ہے اور ہمیں یہ سب کرنے پر تمغہ امتیاز مل جائے گا۔‘

دعا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہمیں چاہیے کہ لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں، ہم کمنٹ سیکشن میں لوگوں کی ذات پر تنقید نہ کریں، برائی کو شیئر نہ کریں اور لوگوں کی دل آزادی نہ کریں کہ وہ انسان ختم ہوجائے ہمیں نہیں معلوم کہ وہ انسان اندر کیا جنگ لڑ رہا ہے۔‘

گلوکارہ نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ کون برا ہے اور کون اچھا بس اتنا جانتی ہوں کہ مرنے والے کو جانے کے بعد برا نہ کہیں، ہمیں نہیں پتا کہ ہماری وجہ سے کون موت کی بھینٹ چڑھ جائے گا اور سوشل میڈیا کی جنگ بند کردیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dua Malik (@duamalik)

دعا ملک نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا کی جنگ بند کردیں اس سے آپ کے فالوورز بڑھتے نہیں زندگی اس سے بہت آگے کی چیز ہے پہلے ہی دنیا میں بہت منفی چیزیں پھیل چکی ہیں مثبت چیز کو آگے بڑھائیں اگر مثبت بات آگے نہیں بڑھا سکتے تو منفی باتوں کو بھی اس طرح طول نہ دیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’خدا کے لیے یہ نہ کریں میں آج سے پہلے کسی معاملے پر نہیں بولی اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کسی کی نجی زندگی سے متعلق کچھ لکھا ہے مگر اب مجھ سے رہا نہیں گیا اور ہم تو اپنے ساتھ کے لوگوں کو مارنے والوں میں سے ہیں، ہمارے اوپر بھلائی اور نیکی کیسے آئے گی خدارا یہ سب بند کردیں۔‘

Comments

- Advertisement -