ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دعا منگی کیس :مرکزی ملزم کو پاکستان سے باہر بھاگنے سے روکنے کی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے دعا منگی کیس کےمرکزی ملزم زوہیب قریشی کو پاکستان سے باہر بھاگنے سے روکنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ملزم کا پاسپورٹ واچ لسٹ میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کےمرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے کے معاملے پر پولیس چیف کی زیر صدارت گزشتہ شام سی آئی اے میں اہم اجلاس ہوا۔

جس میں ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان ، ایس ایس پی اے وی سی سی معروف سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں فرار ملزم کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس چیف کی زیر صدارت اجلاس میں زوہیب قریشی کو پاکستان سے باہر بھاگنے سے روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی اور ملزم کا پاسپورٹ واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشنز سمیت دیگر مقامات پر ملزم کی تفصیل ارسال کردی گئی ہے جبکہ نادرا کو پہلے ہی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا لیٹر لکھا جاچکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں زوہیب کے ساتھیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی ٹیم کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کرے گی۔

حکام نے کہا صرف 2افرادذمہ دار نہیں، دیگر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جیل پولیس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں