کراچی : سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل مفرور اغواکار زوہیب قریشی کےسر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، آئی جی سندھ کے ذریعے محکمہ داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خط میں زوہیب قریشی کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔
یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
جیل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سےفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔