تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دعا زہرہ کیس، پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں لے لیا

کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ سے پولیس نے مبینہ نکاح خواں حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا، نکاح نامے کے مطابق دعا زہرہ، ظہیر احمد کا نکاح غلام مصطفیٰ نے پڑھایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ سے نکاح نامے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، نکاح خواں سے تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کا مبینہ نکاح شیراکوٹ کے علاقے میں ہوا، نکاح مزنگ کےرہائشی حافظ غلام مصطفی نےکرایا۔ پولیس کونکاح نامہ کراچی پولیس سےموصول ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘دعازہرہ بازیاب نہیں ہوئی’

اس سے قبل دعازہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کال آئی ہے لاہور پولیس بھی نہیں کہہ رہی کہ بچی انکے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں جعلی معلومات درج ہیں سی سی ٹی وی بھی جعلی آئی تھی ، تمام خبریں بھی جعلی ہیں، سندھ اور پنجاب پولیس رابطے میں ہے مگر کلیم نہیں کر رہے۔

خیال رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -