کراچی : دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا قانونی نکات پورا کرنے کے بعد مقدمہ بنتا ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا مبینہ کم عمری شادی کے کیس میں ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا دعا زہرا نے 17 اپریل کو مرضی سےشادی کی اور 18 اپریل کو دعا نے لاہور مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا، دعا زہرا کا 164کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔
دعازہراکےشوہر کا درخواست میں کہنا تھا کہ نکاح کےتمام ترقانونی ضابطےپورےکیے، مقدمے میں غیرضروری طورپرہراساں کیاجارہا ہے۔
درخواست میں کہا ہے کہ قانونی نکات پوراکرنے کے بعد مقدمہ بنتاہی نہیں، مقدمہ خارج کرکے پولیس کوہراساں کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ایس ایچ او سمیت دعا زہرا کے والد اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے۔