منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

کراچی: کالے شیشوں کے خلاف کارروائی، پولیس کا دہرا معیار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں ٹریفک کا نظم ونسق سنبھالنے والی ٹریفک پولیس کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم زور وشور سے جاری ہے، اس دوران شہریوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے بلکہ انہیں حوالات میں بھی بند کیا جارہا ہے۔

مگر اس مہم میں ٹریفک پولیس کا دہرامعیار سامنے آیا ہے، اے آر وائی نیوز کو حاصل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی کی معروف سڑک شاہراہ فیصل پر فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم میں مصروف ہے، اس دوران عام شہریوں کی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے جارہے ہیں جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی لیگی رہنما علی اکبر گجر کی گاڑی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور انہیں جانے دیا۔

اس مہم کی نگرانی ایس پی ٹریفک فرح امبرین خود کررہی تھی، علی اگبر گجر کی گاڑی کو جب روکا گیا تو انہوں نے اپنا تعارف کرایا جس کے باعث ان کی گاڑی کے بغیر کارروائی کے جانے دیا گیا حالانکہ ان کے شیشے کالے اور فینسی نمبر پلیٹ موجود تھی۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے نشاندہی کے باوجود ایس پی ٹریفک فرح امبریں نے ویڈیو کو غلط قرار دے دیا ہے۔

 

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں